Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsنیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم کی شرکت سے متعلق اہم خبر

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم کی شرکت سے متعلق اہم خبر


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے تاہم ہم اپنے اسکواڈ سے بہت مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو آل راؤنڈر فاسٹ باؤلرز جبکہ بہترین بلے باز بھی موجود ہیں، عامر اور عماد کے کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جو ٹیم پاکستان آئی اس میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں جن کا اپنا بہترین ریکارڈ ہے جبکہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے 12 اہم میچز ہیں، چھ جون کو جب پہلا میچ کھیلیں تو کافی سیکھ چکے ہوں گے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ عباس آفریدی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جبکہ میں عامر جمال کو بہت پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ مستقبل کا ایک بہت بڑا آل راؤنڈر ثابت ہوسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہتر سائیڈ کے لیے نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران تجربات کریں گے، ہمارے پاس اوپنرز زیادہ ہیں تو اس میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں جبکہ بابر اعظم کو بھی آرام کا موقع مل سکتا ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سارے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، اب بس ہمیں اُن کو انٹرنیشنل مقابلوں کا کھلاڑی بنانے پر کام کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ہی معلوم ہوگا کہ اوپننگ کون سے کھلاڑی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اظہر محمود نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سپر فٹ ہے اور اُن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ فٹنس کیمپ سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں