Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessفروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی


— فائل فوٹو

رواں برس جنوری کے مقابلے میں فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں  4.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کی شرح 126.01 فیصد ریکارڈ کی گئی، جنوری میں پیداوار کے انڈیکس کی شرح 131.45 فیصد تھی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال فروری میں پیداواری انڈیکس کی شرح 125.93 تھی۔

جولائی 2023ء تا فروری 2024ء پیداواری انڈیکس کی شرح 117.99 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے شرح 118.359 فیصد تھی۔

فروری میں آٹوموبیل کی پیداوار میں 24.85 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا فروری آٹوموبیل پیداوار میں 40.74 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

فروری میں چینی کی پیداوار میں 1.37 کمی ہوئی، جبکہ جولائی تا فروری 3.08 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا فروری کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 8.17 فیصد کمی جبکہ فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 16.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروری میں فرٹیلائزر کی پیداوار میں 33.14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں 27.61 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں