Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اہم بیان...

ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اہم بیان جاری کر دیا 



تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل  کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی حملے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع سے متعلق فیصلے خود کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔

ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں