Friday, December 27, 2024
ہومPakistanسمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز تبدیل

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز تبدیل


فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔

پی ٹی اے حکام کی جانب سے غیر قانونی سمز کے اجراء کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نئے پی ٹی اے ایس او پیز کے تحت دوسری نئی سم کا اجراء اور فعالیت اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن میں ہوگی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی، جبکہ ڈوپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں ہی جاری ہوجائے گا۔

حکام کی جانب سے سم اجراء اور فعالیت کے نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ ہوں گے۔

پی ٹی اے کے نئے ایس او پیز تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلزر پر لاگو ہوں گے، نادرا بھی اپنے نظام میں ان ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔

حکام پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء کے باعث کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا یہ قدم فراڈ مافیا کے ذریعے استعمال تکنیکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کئی سمز کے اجراء میں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے، تاہم نئے ایس او پیز سے جعلسازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں