Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے متعدد نمازیوں کے جوتے چوری

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے متعدد نمازیوں کے جوتے چوری



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عام طور پر مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی واردات کی خبریں تو آتی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات اور عمارت میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی ہے۔ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے۔ جہاں حساس عمارت سے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔

آج نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔

مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی ہے۔

یہاں تک کہ چوروں کی نظروں سے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے جوتے بھی چھپ نہ پائے اور وہ ان کے جوتے بھی لے اڑے۔

مجبوراً متاثرہ نمازیوں کو پریشان ننگے پاؤں جانا پڑا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں