Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ 
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ تاہم تفتیشی افسر کے انکار پر عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں