Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمحمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور محمد رضوان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔

محمد رضوان اس سے قبل شاہین آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی نائب کپتان تھے۔

اس سے قبل بابر اعظم کے سابقہ دور قیادت میں بھی رضوان نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں