Wednesday, December 25, 2024
ہومWorld اصفہان کی فضا ءمیں 3 ڈرون تباہ اسرائیلی حملے کے دعوے کے...

 اصفہان کی فضا ءمیں 3 ڈرون تباہ اسرائیلی حملے کے دعوے کے بعد ایرانی سائبر سپیس سینٹر کے ترجمان کا بیان بھی آگیا



تہران، واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا کی  ایران پر اسرائیلی حملے کی اطلاعات کے بعد ایرانی سائبر سپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان کا مؤقف بھی آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضاء میں 3 ڈرون تباہ کردیئے گئے۔

حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان یا ملک کے دیگر حصوں میں کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی جسے مارا گرایا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں