لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ذکاء اشرف کے استعفے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفیٰ لکھا تھا۔
واضح رہے کہ 22 جنوری پیر کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔