Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationمٹاپے سے چھٹکارے کا آسان حل، نئی تحقیق

مٹاپے سے چھٹکارے کا آسان حل، نئی تحقیق


ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مستقل بنیادوں پر ایروبکس یا زومبا کی کلاسز زیادہ وزن کے حامل اور مٹاپے کا شکار افراد کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

معروف طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے بتایا کہ 10 مطالعوں پر کیے جانے والے ریویو میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ مطالعوں میں شامل وہ افراد جنہوں نے چار ہفتوں تک ہفتے میں تین بار ایروبکس یا زومبا کی کلاسز میں شرکت کی تھی ان کے مٹاپے میں واضح کمی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق 45 سال سے کم عمر افراد میں اس طرح کی ورزش کے واضح مثبت اثرات دیکھے گئے۔ ساتھ ہی جسامت پر بھی مفید اثرات مرتب ہوئے۔

اس ریویو میں محققین نے زائد وزن یا مٹاپے کا شکار 646 افراد (114 مرد اور 532 خواتین)، جن کی عمر 21 سے 71 سال کے درمیان تھیں، کا جائزہ لیا۔ان افراد میں سے 321 نے ایروبکس، زومبا یا روایتی رقص جیسی ڈانس کلاسز میں شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء کنٹرول گروپ کا حصہ بنے۔

ہر کلاس کا دورانیہ 40 سے 90 منٹ کے دوران تھا، جو ہفتے میں تین سے پانچ بار ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹاپا کس بیماری کی وجوہات بنتا ہے؟ نئی تحقیق

کنٹرول گروپ میں موجود افراد نے اپنے معمول کی طرزِ زندگی برقرار رکھی جن میں چہل قدمی اور دیگر اقسام کی ورزش جیسے جسمانی سرگرمیاں شامل تھیں۔

تحقیق میں دونوں گروہوں کا آٹھ سے 12 ہفتوں تک معائنہ کیا گیا۔ جبکہ چند افراد کو ایک سال تک زیر مطالعہ رکھا گیا۔

تحقیق کے نتائج نے بتایا کہ ڈانس گروپ میں موجود افراد نے کنٹرول گروپ ممبران کے مقابلے میں اوسطاً 1.92 کلو گرام وزن کم کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں