Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔ سیریز کے آخری دو میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیمیں اگلے میچ کی تیاری کا آغاز کل سے کریں گی۔

نیوزی لینڈ نے اتوار کو پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

راولپنڈی میں سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرایا تھا۔

اب دونوں ٹیمیں لاہور میں ہیں جہاں پیر کو کھلاڑیوں نے آرام کیا جبکہ لاہور میں ہونے والے اگلے دو میچوں کی تیاری کےلیے ٹیمیں کل سے پریکٹس کریں گی۔

لاہور میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی 25 اپریل کو جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد ریسٹورنٹس دوکانوں اور شادی ہالز کو بند کروادیا گیا ہے۔ دوسری جانب گراؤنڈ اسٹاف پچز کی تیاری میں مصروف ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں