Monday, December 23, 2024
ہومSportsاہم پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان

اہم پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ 2 میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد رضوان سے متعلق ٹیم منیجمنٹ کا آج فیصلہ کرنے کا امکان ہے، ٹیم منیجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کچھ عرصے سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں