Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanگوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال سے نومولود اغوا

گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال سے نومولود اغوا



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال سے نومولود اغوا کرلیا گیا۔بچے کے لواحقین میڈیکل کالج  ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اورہسپتال عملہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچہ گزشتہ رات پیدا ہوا تھا،نامعلوم خاتون بچے کے دادا کو باتوں میں لگا کر بچہ اغواء کر کے فرار ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ بچے کو اس کے ورثا نے خاتون کے حوالے کیا، اس میں انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں۔

تھانہ اروپ میں نامعلوم ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمہ کی تلاش کی جا رہی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں