Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanایف بی آر کا جامشورو میں چھاپہ، سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پکڑی...

ایف بی آر کا جامشورو میں چھاپہ، سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پکڑی گئی



حیدرآباد (رپورٹ / حامد شیخ ) ایف بی آر کی ٹیم کی کارروائی کے دوران ضلع جامشورو کی تحصیل بھان سعید آباد میں سگریٹ بنانے والے فیکٹری پکڑی گئی چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی جدید مشینری ، خام مال سمیت دیگر قیمتی ریکارڈ تحویل میں کے لیا فیکٹری مبینہ طورپر ایک سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی کے بھائی کی ہے جبکہ دونوں مل کر غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ تیار کرکے فروخت کرتے تھے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ روینیو ممتاز تھیبو نے رابط کرنے پر بتایا کہ سگریٹ کمپنی میں جدید مشینری کے ذریعے سگریٹ سازی کی جارہی تھی صرف مشنیری کی قیمت تیس سے پینتیس کروڑ روپے ہے جبکہ فیکٹری سے 20 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹ کے کارٹن خام ما سمیت دیگر سامان تحویل میں لے کر فیکٹری سیل کردی گئی ہے جبکہ چار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے دوسری جانب ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سگریٹ فیکٹری مبینہ طور خیبر پختونخوا کے ایک سینیٹر کی ہے جبکہ سگریٹ سازی کے اس کاروبار میں سندھ کی سیاسی جماعت کے سابق رکن قومی اسمبلی کے بھائی شراکت داری ہے جن کی دستاویزات بھی ملی ہے سگریٹ ایک غیر ملکی برانڈ کی تیار کرکے بڑے پیمانے پر فروخت کیا جاتی رہی ہے صرف سیلز ٹیکس کی مد میں ماہانہ 27 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کیا جارہا ہے فیکٹری میں کارروائی آٹھ گھنٹے سے زائد رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں