Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط جلد ملنے...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط جلد ملنے کا امکان


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی.

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اورقسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں