Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsانسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان نے عائد الزامات مسترد کردیے

انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان نے عائد الزامات مسترد کردیے


پاکستان نے 2023 کےلیے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا کی رپورٹ میں بے بنیاد اورحقائق کے منافی الزامات عائد کیے گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی اس طرح کی غیر مطلوب رپورٹس کی تیاری کی سالانہ مشقوں میں معروضیت کا فقدان ہے اور ان کے طریقہ کار میں فطری طور پر خامیاں ہیں۔

بیان کے مطابق یہ رپورٹیں دوسرے ممالک میں سیاسی طور پر متعصبانہ انداز میں انسانی حقوق کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈومسٹیک سوشل لینز کا استعمال کرتی ہیں، اس سال کی رپورٹ میں معروضیت کی کمی اور ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو سیاسی بنانا نمایاں ہے، یہ واضح طور پر دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے اس طرح بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات چیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں غزہ اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے انتہائی اہم مقامات کو نظر انداز یا کم کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق غزہ کی تشویشناک صورتحال، انسانی امداد کو ہتھیار بنانا اور 33 ہزار سے زیادہ شہریوں کے قتل عام کو صرف سیاسی طور پر محرک رپورٹ ہی نظر انداز کرسکتی ہے، غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکہ کی خاموشی انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد ملک کی رپورٹوں کے پیچھے بیان کردہ مقاصد کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے آئینی فریم ورک اور جمہوری اخلاقیات کے مطابق اپنے انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات چیت میں منصفانہ اور معروضیت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

اس میں کہا گیا کہ اگر امریکا کو اس مشق میں شامل ہونا ضروری ہے، تو ہم امریکی محکمہ خارجہ سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ پیچیدہ مسائل کا جائزہ لیتے وقت کم از کم مستعدی سے کام لے، ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دینے میں معروضیت، غیر جانبداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسے تمام حالات کے بارے میں سچ بولنے کے لیے مطلوبہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے انتہائی اہم مقامات پر مظالم کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں