Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsعدلیہ میں ’مداخلت‘ کے خلاف ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ...

عدلیہ میں ’مداخلت‘ کے خلاف ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل


سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ازخود نوٹس لیکر پہلی سماعت کی تھی اور پہلی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ بھی لکھا تھا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ تمام ججز بینچ میں موجود ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے 25 مارچ کو جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں