Saturday, January 4, 2025
ہومWorldچار سال بعد جیل سے رہاہونے والا شوہر بیوی کی اپنے بھائی...

چار سال بعد جیل سے رہاہونے والا شوہر بیوی کی اپنے بھائی سے شادی برداشت نہ کر سکا ننھی بیٹی کو قتل کر دیا 



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چار سال قید کی سزا کاٹ کر آنے والا شخص بیوی کی اپنے چھوٹے بھائی سے شادی کو برداشت نہ کرسکا اور  بدلہ لیتے ہوئے اس کی کمسن بیٹی کو قتل کرڈالا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم وجے سہانی چین چھیننے کے ایک کیس میں گروگرام کی جیل میں قید تھا، اسے عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی تھی جو 24 اپریل کو پوری ہوئی اور وہ جیل سے باہر آیا۔پولیس کے مطابق وجے جب جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا تو اس کی بیوی نے وجے کے چھوٹے بھائی سے شادی کرلی جس نے ان کی ایک بیٹی بھی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جیل سے واپس آنے کے بعد وجے اور اس کی سابقہ اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے بدلہ لیتے ہوئے 7 ماہ کی بچی کو بے دردی سے زمین پر پٹخا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی جب  کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں