Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldحماس کی نئی ویڈیو میں موجود 2یرغمالوں کےخاندانوں کی انکی رہائی کی...

حماس کی نئی ویڈیو میں موجود 2یرغمالوں کےخاندانوں کی انکی رہائی کی اپیل


  • حماس کی جانب سے دو اسرائیلی یرغمالوں 64 سالہ کیث سیغال اور 47 سالہ عومری میران کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
  • کیث سیغال کی اہلیہ اویوا نے ایک پریس کانفرنس میں آزاد دنیا کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ”ہمارے لوگوں کو گھر واپس لانے میں مدد کریں ۔”
  • پیر کو امریکہ اور مصر کے ثالثوں نےیہ امید ظاہر کی کہ حماس جنگ روکنے کی اس تجویز کو قبول کر لے گا جس پر اس وقت گفت و شنید ہو رہی ہے ۔

حماس کی جانب سے جاری کی جانے والی دو اسرائیلی یرغمالوں کی ویڈیو کے بعد پیر کے روز ان کے خاندانوں نے ان کی رہائی کی اپیل ایک ایسے وقت کی ہےجب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے کسی معاہدے کے بارے میں امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اختتام ہفتہ حماس نے 64 سالہ کیث سیغال اور 47 سالہ عومری میران کی فوٹیج جاری کی تھی جنہیں سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔

ان کے خاندان پیر کے روز تل ابیب کے یرغمال چوک پر اکٹھے ہوئے جب کہ ثالثوں نے غزہ میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر ایک نیا دباؤ ڈالا جو قیدیوں کی رہائی میں سہولت پیدا کر سکے۔

اسرائیلی قصبے نہال اوز سے اغوا کئے گئے عومر ی میران کی اہلیہ لیشے نے کہا کہ ایک سالہ الما کے بارے میں سبھی کو معلوم ہے کہ اس نے اپنے والد کے ساتھ گزار ے ہوئے دنوں سے زیادہ دن اس کے بغیر،اپنے باپ کو افوٹو یا پوسٹر کے ذریعے پہچانتے ہوئے گزارے ہیں۔

انہوں نے کہا، “کسی بھی بچے کو اپنے باپ کی تصویرکی، دور دراز یاد کے ساتھ بڑا ہونے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے ۔”

ستائیس اپریل کو حماس کی جاری ایک ویڈیو سے نکالی گئی اسرائیلی یرغمال عومری میران کی تصویر ، فوٹو اے ایف پی

کیث سیغال کی بیوی اویوا نے بھی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے کسی سمجھوتے کی اپیل کی۔ اویوا کو بھی حماس نےاغوا کیا تھا لیکن بعد میں نومبر میں ہونے والی پہلی عارضی جنگ بندی کے دوران رہا کر دیا گیا تھا۔

اویوا نے یرغمال چوک پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ،” جب میں نے کیث کی ویڈیو کے بارے میں سنا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی ۔”

حماس کے میڈیا آفس کی جاری ویڈیو سے نکالی گئی کیث سیغال کی تصویر ، فوٹو اے ایف پی

حماس کے میڈیا آفس کی جاری ویڈیو سے نکالی گئی کیث سیغال کی تصویر ، فوٹو اے ایف پی

اویوا نے کہا “مجھے پتہ ہے کہ کیث کو اس ویڈیو کی فلم بندی کراتے ہوئے کتنی مشکل پیش آئی ہو گی ۔ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ قید میں حالات کس قدر سخت اور غیر انسانی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ,” میں کیث کی زندگی کی بارے میں خوفزدہ ہوں اور میں آزاد دنیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اپنے لوگوں کو گھر واپس لانے میں ہماری مدد کریں۔”

یرغمالوں کےخاندانوں کا تل ابیب میں وزارت دفاع کےہیڈ کوارٹرز کے سامنے یرغمالوں کی رہائی اور کسی معاہدے کےلیے دباؤ کے لئے مظاہرہ، فوٹو اے ایف پی 25 اپریل 2024

یرغمالوں کےخاندانوں کا تل ابیب میں وزارت دفاع کےہیڈ کوارٹرز کے سامنے یرغمالوں کی رہائی اور کسی معاہدے کےلیے دباؤ کے لئے مظاہرہ، فوٹو اے ایف پی 25 اپریل 2024

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے اور پیر کے روز امریکہ اور مصر کے ثالثوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حماس جنگ روکنے کی اسُ تجویز کو قبول کر لے گا جس پر اس وقت گفت و شنید ہو رہی ہے۔

کئی ماہ سے یہ ثالث اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی نئے معاہدے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، جو نومبر میں ایک ہفتے کی اس جنگ بندی کے بعد سے پہلا ہوگا جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 240 فلسطینیوں کے بدلے 80 اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کیا گیا تھا۔

اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر کر حماس کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل میں لگ بھگ 1170 لوگ ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر عام شہری تھے۔

اپنے حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا جن میں سے 129 اسرائیلی اندازوں کے مطابق ابھی تک غزہ میں باقی ہیں جن میں وہ 34 شامل ہیں جن کے بارےمیں فوج نے کہا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

حماس کی زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ میں کم از کم 34488 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں۔

اس رپورٹ کامواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں