Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsخوبصورت اداکارہ صحیفہ جبارکی دل کی دھرکن بند

خوبصورت اداکارہ صحیفہ جبارکی دل کی دھرکن بند


اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب ڈپریشن کی وجہ سے ان کے دل کی دھڑکن انتہائی کم ہوچکی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دراصل وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار تھیں تاہم انہیں اپنے ذہنی مسائل کو سمجھنے میں بھی وقت لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ان کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو چکی تھی اور ان کے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہوجاتی تھی، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ ایک بار کینیڈا جاتے وقت انہوں نے فضائی میزبانوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان کے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہو جاتی ہے اور اگر ایسا ہوجائے تو ایسا نہ سمجھا جائے کہ اداکارہ مر گئیں۔

انہوں نے بتایا ایک وقت میں وہ یومیہ تیس گولیاں تک کھاتی تھیں۔ان کے مطابق دین سے دوری کی وجہ سے ڈپریشن نہیں ہوتا اور نہ ہی دین کے قریب آنے سے اس بیماری کا خاتمہ ہوتا ہے، یہ ایک بیماری ہے، جسے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ اب ان کی ذہنی صحت ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے لیکن اب بھی انہیں ڈپریشن سے نکلے میں وقت لگے گا اور اداکارہ ذہنی مسائل پر بات کرنے کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں