متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے چچا شیخ طحنون بن محمد النہیان انتقال کر گئے ہیں۔
العریبیہ کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اپنے چچا اور ریاست دبئی کے شہر العین کے گورنر طحنون بن محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے سلسلے میں اپنے بھائَی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے ساتھ جدوجہد کی تھی اور امارات کے بانیوں میں شامل تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ طحنون بن محمد النہیان کی وفات پر پورے ملک میں 7 روز تک سوگ اور پرچم سرنگوں رہیں گے۔
واضح رہے کہ شیخ طحنون وزارت زراعت اور ملکی پٹرول اینڈ گیس کمپنی ایڈنوک کے اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے تھے ۔