آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی جانب سے اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ، ٹیکس وصولیوں، ترقیاتی اور جاری بجٹ کا ہدف بھی طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔