اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں عدم اتفاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کا حل تلاش کرنے میں اب تک ناکام ہے۔
“جنگ ” کے مطابق ایف بی آر ابھی تک پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کو 15 دن کی ڈیڈ لائن میں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر قائل نہیں کر سکا۔ ایف بی آر کو بتایا گیا ہے کہ سیلولر کمپنیاں ابھی تک تذبذب کا شکار ہیں اور اس مسئلے کو من و عن نافذ کرنے سے پہلے مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔