Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک


خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں