Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsاداکارہ امرخان اور شاہ رخ خان کا ڈراپ سین

اداکارہ امرخان اور شاہ رخ خان کا ڈراپ سین


اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ پڑھائی کے دوران انہیں ایک مرتبہ بھارت جانے کا موقع ملا تو سوچا ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان میرے منتظر ہوں گے تاہم وہاں پہنچ کر میرے تمام خواب چکنا چور ہوگئے۔

امر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پڑھائی کے دوران ہی مجھے یونیورسٹی کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت جانے کا موقع ملا تو میں خوشی سے نہال ہو گئی۔

اس خوشی کی وجہ یہ تھی کہ بچپن سے ہی مجھے بالی ووڈ کی د نیا دیکھنے کا شوق تھا، تو جب میں بھارت کے ائیر پورٹ پر اتری تو میرے خواب چکنا چور ہو گئے،

وہاں میں نے میلے کوچیلے لوگ پھرتے دیکھے جنہوں نے سر پر خوب تیل لگایا ہوا تھا۔

اداکارہ امر خان نے بتایا کہ میں نے دل ہی دل میں سوچ لیا تھا کہ جیسے ائیرپورٹ پر اتروں گی تو شاہ رخ خان میرے انتظار میں کھڑے ہوں گے اور مجھے سمرن والا ماحول ملے گا۔

اس کے علاوہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میں اس وقت کوئی اتنی خوبصورت بھی نہیں دکھتی تھی، میں ایسی لڑکی تھی جو ہمیشہ اپنی پڑھائی میں مگن رہتی تھی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں