Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldبیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے ساتھ وہ کر دیا...

بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے ساتھ وہ کر دیا جس کا اس نے خوابوں میں بھی نہ سو چا تھا 



 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی برداشت نہ کرسکی اور فیملی کورٹ میں آئے شوہر پر لاتوں مکوں کی برسات کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع جموئی میں پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری شادی پر ناراض بیوی نے اس کی خوب دھلائی کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوہر وکاس کمار جموئی کے علاقے ہرنی کا رہائشی ہے، جس کی 7 سال پہلے شادی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے جوڑے کی اولاد نہ ہونے کے سبب وکاس نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

وکاس نے پہلی بیوی کے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کرلی اور وہ پہلی بیوی کو بغیر طلاق دیے دوسری بیوی کے ساتھ رہنے لگا جس پر پہلی بیوی نے  اس کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج کر ائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شوہر عدالت میں اپنی ضمانت لینے کے لیے پہنچا جس پر بیوی اسے دیکھ کر طیش میں آگئی اور عدالت میں ہی اپنے شوہر کو پکڑ کر لاتوں اور مکوں سے مارا، حالات خراب ہونے پر خاندان والوں اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر کی مشکل سے جان بچائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں