Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsکورونا ویکسین ایسٹرازینیکا سے خطرناک بیماری ہونے کا انکشاف

کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا سے خطرناک بیماری ہونے کا انکشاف


برطانوی اور سویڈن کی مشترکہ فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے اب اپنی کورونا ویکسین کو عالمی مارکیٹ سے واپس اٹھانا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس کی ویکسین سے خون جمنے کی نایاب بیماری ہوسکتی ہے۔

تاہم ویکسین عالمی منڈی سے واپس اٹھائے جانے کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تجارتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

کمپنی یورپی یونین کی مارکیٹس سے ویکسین واپس اٹھائے جانے کا عمل شروع کرچکی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ چونکہ متعدد مختلف قسم کی کورونا ویکسین تیار کی جاچکی ہیں لہٰذا ایسٹرازینیکا کی عدم دستیابی امید ہے پریشانی کا باعث نہیں بنے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 50 برطانوی شہریوں کی جانب سے کمپنی کیخلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا جس کے بعد کمپنی نے ہائی کورٹ میں اعتراف کیا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین خون جمنے کی نایاب بیماری (TTS) کا سبب بن سکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں