Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldعرب ممالک کا یورپی یونین طرز پر مشترکہ ویزا جاری کرنے کا...

عرب ممالک کا یورپی یونین طرز پر مشترکہ ویزا جاری کرنے کا اعلان



(ویب ڈیسک ) عرب ممالک کا سیاحت کے فروغ اور معیشت کے دیگر راستوں کو کھولنے کیلئے یورپی یونین طرز پر مشترکہ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک بھی یورپ کے مشترکہ ویزا شنگن کی طرز پر اپنا مشترکہ ویزا لانے جا رہے ہیں اور خلیجی ممالک کا یہ مشترکہ ویزا رواں سال دسمبر تک متوقع ہے، یہ مشترکہ ویزا جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔ جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی مشترکہ ویزا حاصل کرکے کونسل کے تمام رکن ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق زیر غور تجویز پر عمل در آمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کے سفر میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی،مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا،خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔

سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جی پی او چوک میں پولیس کیساتھ تصادم پر وکلاء کیخلاف مقدمہ درج





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں