Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyکم ایندھن پرزیادہ چلےپاکستان میں حیران کن قیمت پر نئی ’پراڈو‘لانچ کردی...

کم ایندھن پرزیادہ چلےپاکستان میں حیران کن قیمت پر نئی ’پراڈو‘لانچ کردی گئی



(ویب ڈیسک)نت نئی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ۔کارساز کمپنی ٹویوٹا انڈس نے پاکستان میں حیران کن قیمت کے ساتھ نئی لینڈ کروزر پراڈو لانچ کر دی۔

 کمپنی کے مطابق ڈیزل اور پٹرول ویرینٹ کی نئی لینڈ کروزر پراڈو لانچ کی گئی ہے جو مختلف خصوصیات کی حامل گاڑی ہے۔اس گاڑی کو صارفین بے حد پسند کررہے ہیں ۔

اس نئی لینڈ کروزر پراڈو میں  USB اور HDMI کنیکٹیویٹی، فریج کے ساتھ ایک کنسول باکس، 120 وولٹ کے ڈیک سائیڈ اے سی پاور آؤٹ لیٹ ، ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشنگ والی کلائمیٹ کنٹرول سیٹیں، تاہم، یہ خصوصیات صرف ڈیزل ویرینٹ میں دستیاب ہیں۔

ضرورپڑھیں:قرض پر قرض،اس وقت پاکستان کتنا مقروض ہے؟

لینڈ کروزر پراڈو 2.8L ڈیزل ویرینٹ کی قیمت 7.55 کروڑ جبکہ لینڈ کروزر پراڈو 2.8L پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 6.66 کروڑ روپے ہے۔دیگر اپ گریڈ میں نیو ٹویوٹا بیجنگ، ایل ای ڈی ڈی آر ایل اور ہیڈ لیمپ، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس اور فرنٹ سکڈ پلیٹ شامل ہیں۔

ٹیوٹا کی نئی لینڈ کروزر مختلف رنگوں دستیاب ہے جن میں پیٹرول ویرینٹ کے لئے ڈارک گرے اور سپر وائٹ جبکہ پٹرول اور ڈیزل دونوں ویرینٹس کے لئے پلاٹینیم وائٹ پرل شامل ہیں۔

پیٹرول ویرینٹ کے لئے بلیک کلر بھی دستیاب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں