Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessامسال پاکستان کی معاشی شرح نمو کتنے فیصد رہنے کا امکان آئی...

امسال پاکستان کی معاشی شرح نمو کتنے فیصد رہنے کا امکان آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی



(وقاص عظیم)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے،جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے،گذشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو منفی 0.2 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 24.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 12.7 رہنے کا امکان ہے،جبکہ گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے ،آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد ہوجائے گی، گذشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.1 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 1.2 فیصد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں