Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyشمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا  

شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا  



(ویب ڈیسک)گزشتہ 21 سالوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا جس کے سبب سیٹلائٹس اور پاور گرڈز میں خلل پیدا ہو  گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج سے خارج مادے کے بادل آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے زمین سے ٹکرائےجس کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا، گزشتہ شب مقناطیسی طوفان کے باعث برطانیہ کے مختلف مقامات پر ناردرن لائٹس کے دلفریب مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمسی طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک پہنچ گیا ہے، یہ 21 سال میں پہلی بار جی فائیو لیول تک پہنچا ہے، جس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج زمین سے ٹکرانے والا شمسی طوفان 2003 کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور ترین طوفان ہے، جس کے سبب آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمانی روشنی کا شاندار نظارہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں