Sunday, January 5, 2025
ہومSportsانگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز...

انگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے ہرادیا


فوٹو بشکریہ کرک انفو

انگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان ویمن نے اچھے آغاز کے باوجود انگلینڈ ویمن کے خلاف جیت کا موقع گنوادیا۔ 

برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم ابتدائی 4 وکٹیں 11 رنز پر گنوانے کے باوجود 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 

کپتان ہیتھر نائٹ 49 رنز کے نمایاں رہیں، ایمی جونز نے 37 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ڈینیئلی گبسن نے 41 اور صوفی ایکلسٹون نے 19 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔  

پاکستان ویمن ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

صدف شمس 35 اور گل فیروزہ 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ منیبہ علی نے 10، سدرا امین نے 9، سعدیہ اقبال 8، ندا ڈار نے 5، نتالیہ پرویز نے 4 اور رامین شمیم 2 رنز بناسکیں جبکہ طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر صفر پر آؤٹ ہوئیں۔

انگلینڈ کی سارہ گلین نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، لورین بیل نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں