Friday, December 27, 2024
ہومWorldپاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی 

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی 



(روزینہ علی)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

تفصیلات کے مطابق معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔

نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں