Sunday, December 29, 2024
ہومWorldمعروف سیاستدان اور انکی اہلیہ پر6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا سنگین...

معروف سیاستدان اور انکی اہلیہ پر6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا سنگین الزام عائد



( 24 نیوز)امریکی کانگریس کے رکن ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ امیلڈا پر 6 لاکھ ڈالر کی رشوت کے عوض آذر بائیجان اور میکسیکو کے ایک بینک کیلئے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دونوں نے عدالت نے ضمانت کرو الی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ہنری کیولر اور امیلڈا نے آذر بائیجان کی حکومت کی ملکیت والی ایک آئل کمپنی اور میکسیکو میں قائم بینک سے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر حاصل کئے ہیں ، ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ پر سازش، مالیاتی فراڈ، وائر فراڈ، منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کسی بھی بیرونی ادارے کیلئے نمائندے کا کردار ادا کرنے پر ممانعت کے باوجود نمائندگی کی،ہیوسٹن کی عدالت میں پیش ہونے پر ہنری اور امیلڈا کیولر کی ضمانت منظور کرلی گئی،الزامات ثابت ہونے پر دونوں کو کئی عشروں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، کچھ عناصر حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں