آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
رینجرز اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد ایک مرتبہ پھر وادی میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی لانگ مارچ کے قافلے مظفر آباد میں اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔
پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے، مارچ کے شرکاء نے امبور کے مقام پر دھرنا دے دیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔