Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض کے لیے مذاکرات...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض کے لیے مذاکرات شروع



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع ہوگئے۔ 

وزارت خزانہ نے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات کے تعارفی سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے تھے۔ملاقات میں گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مزید بات چیت کا آغاز ہے۔ دوران ملاقات وزیر خزانہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل پرآئی ایم ایف وفد کا شکریہ ادا کیا اور اسے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کیلیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں