Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: پاور...

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: پاور ڈویژن


—فائل فوٹو

پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاورڈویژن نےآئی ایم ایف سے مذاکرات میں قیمتیں بڑھانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف کو جولائی سے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مزید 150 ارب روپے کے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان نے رواں مالی سال کے آخر تک گرشی قرضہ 2 ہزار 3 سو ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں