Monday, January 6, 2025
ہومWorldاسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا

اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا



(24 نیوز )اسرائیلی قیدمیں موجود فلسطینی نوجوان ادیب باسم خندقجی نے بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بوکر)اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی  ادیب باسم خندقجی نے اپنے ناول ’قناع بلون السما ‘کیلئے 2024 کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بوکر) جیت لیا،ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ “جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023 میں کیا تھا،ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ مختصر فہرست میں پہنچنے والے 6ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کرتے ہوئے کیا، اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کو 10,000 ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ محدود مدت کیلئے بند 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں