ڈبلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کروں۔
شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تب پرفارمنس ہوجاتی ہے۔ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ میچز جتوانے کی کوشش کرتا ہوں، جب آپ پارٹنرشپ سے بولنگ کرتے ہیں تو اور اچھی بولنگ ہوتی ہے۔ آخری 2میچز میں پاکستان کی بیٹنگ سے کافی مزہ آیا، آج کل کرکٹ میں زیادہ اٹیک کرکے ہی حریف پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے قبل یہ سیریز کافی اچھی تھی۔ کوشش ہوتی ہے جب گیند ہاتھ میں ہو تو اپنا بہترین کھیل دوں، جہاں بھی ہم کھیلتے ہیں، سپورٹرز موجود ہوتے ہیں جس سے حوصلہ بڑھتا ہے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو جتنی زیادہ سپورٹ ملے گی، ٹیم کی پرفارمنس اتنی بہتر ہوگی۔