Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessنان فائلرز کیلئے گاڑیاں مزید مہنگی بینکوں سے پیسے نکلوانے پر ایڈوانس...

نان فائلرز کیلئے گاڑیاں مزید مہنگی بینکوں سے پیسے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس  بڑھانے کی تجویز



(24 نیوز )حکومت وقت کی جانب سے  ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، جس کیلئے آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ  850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر  ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپےسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں  غیرضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنےپر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاور ڈویژن کی بجلی مہنگی کرنے کی تردید 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں