Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessآٹے کا 20کلو کا تھیلا 72روپے سستا ٹماٹر پیاز لہسن کی قیمتیں...

آٹے کا 20کلو کا تھیلا 72روپے سستا ٹماٹر پیاز لہسن کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں



(24 نیوز)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی ہے ،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیاءمہنگی ہوئی ہیں ،ایک ہفتے میں بیف 10 روپے 31 پیسے ،مٹن 19 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،دال چنا 2 روپے 59 پیسے ،انڈے 1 روپے 88 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ برائلر مرغی ایک روپے ،آلو 1 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔
 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاءسستی ہوئیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر 26 روپے 82 پیسے فی کلو سستے ہوئے،پیاز 27 روپے 67 پیسے لہسن 46 روپے 44 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو تھیلا 72 روپے 54 پیسے سستا ہوا ،دال مسور 3 روپے 51 پیسے، دال ماش 1 روپے 14 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،جبکہ حالیہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں