Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی 10 گھنٹے بعد واپس...

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد 10 گھنٹے بعد پرواز واپس کراچی میں اتار لی گئی۔

جیونیوز کے مطابق پرواز پی کے781 اسلام آباد سےکینیڈا کیلئےروانہ ہوئی تھی، روس کی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پی آئی اے حکام کی ہدایت پر بوئنگ 777 طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے، کپتان نے بحر اوقیانوس پر پرواز سے واپسی کو ترجیح دی، کراچی میں مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے پرواز کو آج دوپہر ایک بجے روانہ کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں