Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsماہرہ خان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پرمعافی کی گزارش

ماہرہ خان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پرمعافی کی گزارش


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی ایل ایف) کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے اوپر پھینکی جانے والی چیز کے معاملے پر ان سے معافی مانگی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان کے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک انفرادی شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ جو کیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بلوچستانی میں شرمندہ ہوں اور ماہرہ خان آپ سے معافی کا طلب گار ہوں،

ایک انسان پورے بلوچستان کا نمائندہ نہیں ہے وہ صرف ایک انفرادی شخص ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ نے حال ہی میں کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسٹیج پر بیٹھی ماہرہ خان کے اوپر ایک شخص کی جانب سے کچھ پھینکا گیا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں