Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، ریکارڈ اضافہ


پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں سالانہ بنیاد پر 172 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہی،

اپریل 2023 میں یہ سرمایہ کاری 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھی اور مارچ 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

رواں مالی سال کے دس ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 8 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی،

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔

رپورٹ کے مطابق چین اپریل 2024 میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست ہے،

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 5 کروڑ 19 لاکھ اور اور کینیڈا نے 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں دیکھی گئی،

رواں سال 10 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 63 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں