Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ تشدد کر کے ہاتھ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول غریب آباد پشاور میں ملزم سیف اللہ ویڈیو بنارہا تھا کہ طلباء نےآپس میں باتیں شروع کردیں، طلباء کی باتوں سے ویڈیومیں خلل پڑنے سے استاد بپھر گیا اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،سکول ٹیچر نے طلبا کوڈنڈیں مارے اور ہاتھ توڑ ڈالا۔ طلبا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں