Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورۂ بشکیک ملتوی

اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورۂ بشکیک ملتوی


نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹوز

کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورۂ بشکیک ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو کرغیزستان کے دورے پر آج روانہ ہونا تھا۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار اور امیر مقام کچھ دیر بعد عطاء اللّٰہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

اس سے قبل دورے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی تھیں جن کے مطابق دونوں وزراء نے بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی تھیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ بھی لینا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں کو کرغیزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

دوسری جانب بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

’جیو نیوز‘ کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں طالبات نے کہا کہ کئی گھنٹوں سے دروازے لاک کر رکھے ہیں، کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے۔

پاکستانی طلبہ نے سیکیورٹی فراہم کرنے اور وطن واپسی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب طلبہ سمیت 140 پاکستانی واپس لاہور پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ نے واپس آنے والوں سے ملاقات کی تھی۔

وزیرِ داخلہ نے دہشت زدہ طالب علموں سے بشکیک کے حالات پوچھے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں