Monday, January 6, 2025
ہومRegional اسلام آباد اورفیصل آباد میں3افرادٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے 4 مویشی...

 اسلام آباد اورفیصل آباد میں3افرادٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے 4 مویشی بھی ہلاک



اسلام آباد،فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد اورفیصل آباد میں دو ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق جبکہ 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب فیصل مسجد کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو کچل دیا، دونوں پل کے بجائے روڈ سے کراسنگ کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدے اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق جبکہ 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں