Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsلونگ استعمال کرنے کے حیران کن فائدے سامنے آگئے

لونگ استعمال کرنے کے حیران کن فائدے سامنے آگئے


لونگ کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام گرم مصالحہ ہے، جسے ہر قسم کے بخار نزلے اور زکام میں استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے، لونگ آپ پکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے۔

لونگ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو طاقتور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتی ہیں یہ بیماریوں اور انفیکشن سے بچا سکتی ہے۔ جبکہ یہ عمل انہضام کی صحت کے لیے حیرت انگیز ہے۔ جوڑوں کا درد ہو، متلی کا احساس ہو۔ اپھارہ یا دانتوں کا درد چھوٹا سا لونگ بڑے کام کر دکھاتا ہے۔

یہ حیرت انگیز مصالحہ کولیسٹرول، بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے، ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک لونگ چبانا آپ کی صحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔ لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے، بد ہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے، لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں آرام آجاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں