Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanآرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ڈیفنس فورسز   آسٹریلیا  کے  سربراہ...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ڈیفنس فورسز   آسٹریلیا  کے  سربراہ کی ملاقات



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ڈیفنس فورسز   آسٹریلیا  کے  سربراہ  جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی جس میں  دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور  پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات  میں عالمی اور  علاقائی سلامتی کے امور  اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون  پربات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ملاقات میں  ملٹری ٹو ملٹری دوطرفہ تعاون کو  مزید وسعت دینےکی باہمی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں