Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanایس آئی ایف سی کے سینئر نمائندے کا گیس امپورٹ ٹرمنل کا...

ایس آئی ایف سی کے سینئر نمائندے کا گیس امپورٹ ٹرمنل کا دورہ



اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اسپیشل انو سٹمنٹ فیسی لیٹیشن (سہولت) کونسل (ایس آئی آیف سی ) کے ایک سینئر نمائندے نے پورٹ قاسم پر پاکستان گیس پورٹ کنسو ریشم لمیٹڈ (پی جی پی سی ) ایل این جی امپورٹ ٹر منل کا دورہ کیا ۔ جہاں انہیں ٹرمنل کے آپر یشنل اور سیفٹی معیار اور تیکنکی طور پر شراکت داروں کے کردار پر بر یفگ دی گئی ۔ 50کروڑ ڈالرز مالیت کا یہ پر وجیکٹ ایسو سی ایڈ یٹ گروپ نے قائم کیا ہے ۔ مذکورہ نمائندے جیٹی کے کنٹرول روم گئے اور انہیں بی ڈبلیو کے فلوٹنگ اسٹو ریج ری گیس فیکیشن یونٹ (ایف ایس آریو ) کا دورہ کرایا گیا ۔ انہیں ایل این جی بنانے کے طریقہ کار سے کیا گیا ۔ نمائدے کو کمپنی کے دوسرے ایل این جی امپورٹ ٹرمنل کےلیے مختص جگہ کا بھی دورہ کرایا گیا ۔ اس دوسرے ٹر منل کی تعمیر کےلیے تمام ضروری منظوری حاصل کرلی گئی ہے ۔ اور تمام مطالعے پورے کر لیے گئے ۔پی جی پی سی ٹر منل کو کامیابی سے چالانے کےلیے ناروے کی کمپنی بی ڈبلیو ایف ایس آر یو پر ایبریویشن ہے ۔ چین کی ژی جیانگ پیٹرولیم انجینئر نگ کمپنی (ایکس پی ای ) فوجی آئل ٹر منل اینڈ ڈسر بیوشن لمیٹڈ (ایف ار ٹی سی او ) جیٹی کے آپر یشن اور مینٹیشن اور ہائٹ لان کو چلانے کی ذمہ دار ہے۔ پی جی پی سی ٹر منل کا قیام 2018ء میں عمل میں آیا تھا ۔ جس کی ری گیس استعداد 750ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔جو پاکستان میں قدرتی گیس کے حصول کا سب سے بڑا واحد ذریعہ ہے ۔ اس کا تعلق پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی نمو کی حوصلہ افزائی کےلیے ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا حصہ ہے ۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں